ناگپور کے چڑیا گھر میں چکن کھانے سے تین شیر اور ایک تیندوے کی موت!

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ناگپور میں واقع چڑیا گھر میں چکن کھانے کے بعد تین شیر اور ایک تیندوے کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر جنگلات گنیش نائک نے بتایا کہ ریسکیو سینٹر میں ایویئن انفلوئنزا سے مرنے والے تین شیروں اور ایک چیتے کو ممکنہ طور پر چکن کھانے سے انفیکشن ہوا تھا، جس کے بعد حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وہ جانوروں کی غذا کا معائنہ کریں۔

شیروں کی موت کی وجہ H5N1 وائرس بتایا گیا جسے برڈ فلو کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں