سری لنکا: بدھ مت کے متنازعہ پیشوا کو توہین اسلام پر جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل بدھ مذہب کے نام نہاد پیشوا کو مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ گالاگوڈا اتے گناناسارا کو اس سے قبل بھی توہین اسلام کے جرم میں جیل بھیجا گیا تھا لیکن وہ اپنی نفرت انگیز حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناناسارا کو آج مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اس نے 2016 میں اسلام مخالف بیانات دیکر مسلمانوں کی دل آزاری کی تھی۔

ناناسارا کو گزشتہ سال مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم 4 سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں