عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپیت بسی اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور لدھیانہ ویسٹ کے رکن اسمبلی گرپریت بسی گوگی، اتفاقی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے، افراد خاندان اور پارٹی ذرائع کے مطابق گرپریب اس گولی کی زد میں آ گئے جو ان کے پستول سے حادثاتی طور پر چلی جس وقت وہ اسے صاف کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرپریت ہر روز اپنی لائسنس یافتہ پستول صاف کرتے تھے، روز کی طرح جمعہ کی رات بھی وہ ایسا ہی کررہے تھے کہ اتفاقی طور پر گولی چل گئی اور وہ ہلاک ہوگئ۔ گولی لگنے کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 11:30 بجے گرپریت کے گھر پر پیش آیا۔ 58 سالہ گرپریت کی آخری رسومات آج ادا کی گئیں، پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں