حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی لیڈر رمیش بدھوری جو متنازعہ بیانات کے لئے کافی شہرت رکھتے ہیں ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں والدین سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’بچے پیدا کیوں کرے‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کا گروپ رمیش بدھوری سے ملنے گیا اور ان سے اسکولوں میں لی جارہی بھاری فیس سے متعلق شکایت کی تو بدھوری جی کو غصہ آگیا۔ انہوں نے الٹا والدین سے ہی سوال کردیا کہ ’تم نے بچے پیدا کیوں کرے پھر؟‘
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1878370558166933919
بی جے پی لیڈر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں غصہ دیکھا جارہا ہے۔ تاہم ابھی تک رمیش بدھوری نے اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔