حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا۔ الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز منگل 29 اپریل 2025 (یکم ذی القعدہ 1446 ہجری) سے ہوگا جبکہ حجاج کی واپسی 13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔
حجاج کی روانگی کا عمل جمعہ 11 جولائی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گا، اسی روز حج آپریشن اختتام پذیر ہوگا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔