حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے معروف اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگزنڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی خدا سے گناہوں کےلئے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام دعائیں قبول کرے۔
دبئی میں مقیم اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیام میں کہا کہ “یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کررہا ہوں کہ میری اہلیہ ملینا الیگزینڈر نے اسلام قبول کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمدللہ! اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی ہے ان میں مداحوں کی توجہ ساحل کی گھڑی پر بنی رہی، ذرائع کے مطابق انہوں نے جو گھڑی کلائی پر باندھی ہے وہ معروف برانڈ کی انتہائی قیمتی اور لمیٹڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی قیمت 4 کروڑ روپئے بتائی گئی۔
ساحل خان، 2000 کی دہائی کے اوائل میں اسٹائل اور ایکز کیوز می جیسی ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کی، جس کے عد انہوں نے بالی ووڈ سے کافی حد دوری اختیار کرلی۔ فلموں میں کامیاب رہنے کے بعد، ساحل نے اپنی توجہ کاروبار پر مرکوز کی اور بیرون ملک چلے گئے۔
ساحل خان کی پہلی شادی نگار خان سے 2003 میں ہوئی تھی۔ تاہم، ان کے فلمی کیریئر پر توجہ دینے سے پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے 2005 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اسی طرح ساحل خان کو اپریل 2024 میں ممبئی کے سائبر سیل نے مہادیو بیٹنگ ایپ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔