سرکاری ملازمین کےلئے خوشخبری: 8ویں پے کمیشن کو مودی کابینہ کی منظوری

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت کی جانب سے ملازمین کو خوشخبری دی گئی۔ مرکزی کابینہ نے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں ملازمین اور پنشنروں کے حق میں فیصلہ لیا گیا۔

مرکزی حکومت کے تحت ملازمین کوپے کمیشن کی سفارشات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ نئی اجرت کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ نئے کمیشن کے لیے جلد ایک چیئرمین اور دو ممبران کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری طرف، مرکزی کابینہ نے سری ہری کوٹا میں شر میں تیسرے لانچ پیڈ کی تعمیر کو بھی منظوری دے دی ہے۔ تیسرا لانچ پیڈ 3,985 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں