ایران سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دو ججوں کو قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) ایرانی سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے۔

ایرانی سپریم کورٹ کے سامنے فائرنگ کرکے دو ججوں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں