اروند کیجریوال کی کار پر پتھر پھینکا گیا! عام آدمی پارٹی نے حملہ کا بی جے پی پر لگایا الزام (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اروند کیجریوال کی گاڑی پر پتھر سے حملہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر و سابق وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پتھر پھینکا گیا، جبکہ اس حملہ کےلئے عآپ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی، پورے دہلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے چلائی جارہی ہے، اروند کیجریوال بھی پارٹی کی مہم میں سرگرم ہے تاہم اس دوران آج ان کی گاڑی پر پتھر پھینکا گیا۔

عآپ نے بی جے پی پر حملہ کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’شکست کے خوف سے، بی جے پی گھبرا گئی، اروند کیجریوال پر حملہ کرنے کے لیے اپنے غنڈے بھیجے، اروند کیجریوال کے خلاف مقابلہ کرنے والے بی جے پی کے پرویش ورما نے اپنے حامیوں کو سابق وزیر اعلیٰ پر حملہ کرکے انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے بھیجا۔ دہلی کے عوام اس حملہ کا مناسب جواب دیں گے‘‘۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1880572930943513046

عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’’بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے غنڈوں نے اروند کیجریوال کو پتھروں سے نشانہ بنایا تاکہ وہ انتخابی مہم نہ چلاسکیں۔ سنو‘ بی جے پی، اروند کیجریوال بزدلانہ حملوں سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔ دہلی کے لوگ حملہ کا منہ توڑ جواب دیں گے‘‘۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے الزام کو مسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں