کرناٹک میں انتہائی دلخراش سڑک حادثہ، 11 مسلم تاجر جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں ایک دلخراش سڑک حادثہ میں 11 مسلم تاجر جاں بحق اور دیگر 15 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح شملی کنڑ ضلع کے اربیل گھاٹ میں کاگیری پٹرول اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب سبزیوں اور پھلوں سے بھری لاری کھائی میں گر گئی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1881957296017698957

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاویری ضلع کے ساونور سے کنٹا کے بازار میں پھل اور سبزیاں لے جانے والی لاری میں 40 سے زیادہ تاجر سوار تھے، آج صبح تقریباً 5.30 بجے لاری کا ڈرائیور پیچھے سے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے بائیں طرف مڑ گیا، جس کے نتیجے میں لاری کنٹرول کھو بیٹھی اور 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ لاری میں سوار 10 مسلم تاجر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک تاجر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1881947680639012921

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ 16 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1881952390104175005

جاں بحق مسلم تاجرین کی شناخت فیاض امام (45)، وسیم (35)، اعجاز ملا (20)، صادق باشاہ (30)، غلام (40)، امتیاز (36)، جعفر (25)، جیلانی (25) اور اسلم (24) کے طور پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں