مہاراشٹرا: کرناٹک ایکسپریس ٹرین نے متعدد مسافروں کو روند دیا، 10 افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر میں ایک افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلگاؤں ضلع کے پرانڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب کرناٹک ایکسپریس ٹرین نے متعدد مسافرین کو ٹکرماردی، حادثہ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشپک ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ سن کر مسافر گھبرا گئے اور فوری طور پر زنجیر کھینچ دی۔ ریل رکنے کے بعد مسافرین بڑی تعداد میں نیچے اترکر بھاگنے لگے تاہم اس دوران پٹری عبور کرنے والے کئی مسافر کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آ گئے، جو تیز رفتاری سے دوسرے ٹریک سے گذررہی تھی۔ اس واقعہ میں ابھی تک تقریباً 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں