حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو سیاسی پارٹی کے طور پر تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائر کی گئی درخواست کو دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے خارج کردیا۔
واضح رہے کہ تلنگانہ شیوسینا لیڈر ٹی این مراری نے 21 نومبر 2024 میں بھی اسی طرح کی عرضی داخل کی تھی تاہم اس وقت دہلی ہائیکورٹ کی سنگل بنچ نے اسے مسترد کردیا تھا۔
ٹی این مراری نے مجلس کی مخالفت کرتے ہوئے عرضی میں کہا گیا کہ اے آئی ایم آئی ایم سیکولرازم اور سوشلزم کے اصولوں پر یقین نہیں رکھتی۔ اے آئی ایم آئی ایم سیکولرازم کے خلاف ہے، اس لیے ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کی پہچان کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کو رجسٹر کرتے وقت حلف نامہ داخل کرنا ہوتا ہے جس میں ملک کی آئینی اقدار پر عمل کرنے کا عہد ہوتا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم ایک خاص مذہب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
دہلی ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دلیل کو مسترد کر دیا۔