حیدرآباد (دکن فائلز) سنٹر فار دی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرزم (سی ایس ایس ایس) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے دوران ہندوستان میں 59 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں جبکہ اس سے ایک سال قبل 2023 کے دوران ملک میں 32 فسادات ہوئے تھے۔
سی ایس ایس ایس کی ایک رپورٹ میں ایک اور دلچسپ حقائق بتائی گئی کہ 2024 کے دوران ہوئے 59 فسادات میں سے 49 معاملے ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی اتحادی حکومت ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران ملک میں 59 فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، جبکہ مہلوکین میں سب سے زیادہ 10 کا تعلق مسلم طبقہ سے ہیں اور 3 ہندو فرقہ سے تھے۔
2024 کے دوران ملک میں سب سے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات مہاراشٹرا میں ہوئے۔ یہاں 12 فسادات کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح بہار اور اترپردیش میں 7، 7 اور گجرات، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ میں پانچ پانچ پانچ فسادات کے واقعات ہوئے۔