مدرسہ کے معصوم بچوں کو ’جے ایس آر‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا، غیرانسانی حرکت کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) سوشل میڈیا پر آئے دن فرہ پرستوں کی غیرانسانی حرکتوں کا کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ تازہ طور پر بہار کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شرپسندوں نے مدرسہ کے معصوم طالب علم کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار نابالغوں کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے مدرسہ میں پڑھنے والے کے معصوم بچوں کو زبردستی ’جے ایس آر‘ کا نعرہ لگانے کےلئے مجبور کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ بہار میں بنکا کے بارہاٹ بلاک کا بتایا جارہا ہے۔ شرپسند عناصر مدرسہ کے طالب علموں کو ’جے ایس آر‘ کا نعرہ لگانے کےلئے مجبور کیا گیا۔

وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہار پولیس سے تحقیقات کرکے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں