سپریم کورٹ نے گذشتہ 6 سالوں میں درج تین طلاق کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کے خلاف مسلم خواتین کی طرف سے دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے گزشتہ چھ سالوں میں تین طلاق کے خلاف مسلم خواتین کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔ عدالت نے دریافت کیا کہ مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کتنے مسلم مردوں نے اپنی بیویوں کو تین طلاق دے کر طلاق دی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ تین طلاق سے متعلق ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی 12 درخواستوں کی سماعت کی۔ کوزی کوڈ کی مسلم تنظیم ’سمستا کیرالہ جمعیت العلماء‘ اس معاملے میں مرکزی عرضی گزار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں