سعودی عرب کے جیزان میں دلخراش سڑک حادثہ، 9 ہندوستانی ہلاک، ہیلپ لائن نمبر جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب میں چہارشنبہ کے روز پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں 9 ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے جیزان میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہندوستانیوں کی ہلاکت کی اطلاع جدہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے دی۔

سوشل میڈیا پر ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے سڑک حادثہ پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے جدہ میں سفارت خانہ سے بات کی ہے اور حادثے کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قونصل خانہ مسلسل متاثرین کے اہل خانہ سے بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کریں گے۔

دریں اثنا، وہاں موجود ہندوستانی سفارت خانے نے متاثرہ خاندانوں کو اس حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر قائم کیے ہیں۔ معلومات کے لیے، براہ کرم 8002440003 (ٹول فری)، 0122614093، 0126614276، 0556122301 (واٹس ایپ) پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں