حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ کے دوران آج علی الصبح ہوئی بھگڈر میں مرنے والوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی۔ یو پی پولیس نے بتایا کہ مہا کمبھ بھگدڑ میں 30 افراد ہلاک اور دیگر 60 زخمی ہوئے ہیں۔ 25 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، پولیس افسر ویبھو کرشنا نے صحافیوں کو بتایا زخموں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
اتر پردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے مقام پر آج صبح اچانک بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد خواتین سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔