قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے مومیکا کے قتل کی کچھ تفصیلات کا انکشاف، ملعون کو ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران جہنم واصل کردیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کو متعدد مرتبہ نذرآتش کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والے ملعون سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کرنے والا 38 سالہ ملعون مومیکا کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ پولیس اہلکاروں مقتول کا موبائل اُٹھایا تو اس پر ٹک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔

پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر ملعون کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی البتہ اس کے علاقے کا نام لے کر بتایا کہ وہاں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعہ کے بعد 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں