حیدرآباد (دکن فائلز) انڈونیشیا کی نیشنل المز ایجنسی نے فلسطین میں ہسپتالوں، اسکولوں اور مساجد سمیت متعدد عوامی سہولیات کی تعمیر نو کےلئے 46 ملین ڈالر خیراتی فنڈ جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے سربراہ برائے نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نادر الزماں حسین نے کہا کہ تنظیم فعال طور پر فلسطین میں انسانی امداد پہنچا رہا ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منگل (28 جنوری) تک امدادی سامان لے جانے والے کل 45 ٹرک جو ایجنسی نے انڈونیشیائی لوگوں سے جمع کیے تھے وہ مصر کے رفح دروازے سے غزہ میں داخل ہوگئے۔
سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے فلسطین کے غزہ پٹی میں 100 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کی مساجد کونسل نے غزہ پٹی میں 100 مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ انڈونیشیا کے سابق نائب صدر محمد یوسف کلہ نے کہا کہ یہ منصوبے غزہ کے عوام کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کی مساجد کونسل کے صدر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 نیم مستقل مساجد تعمیر کریں گے جنہیں بعد میں 100 تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے ڈیڑھ سال میں غزہ میں ایک ہزار سے زائد مساجد کو تباہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا کے مسلمان غزہ میں مساجد کی تعمیر میں دل و جان سے تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے غزہ کے متعلقہ حکام سے اس مسئلے پر بھی رابطہ کیا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے عمل کو کیسے نافذ کیا جائے۔