سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کیا کہتے ہیں ماہرین؟

حیدرآباد (دکن فائلز) سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپئے تک پہنچ جائے گی اور اگر ایسے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تو متوسط ​​طبقہ کے لیے سونا خریدنا مشکل ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ محصولات کے جواب میں چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کے بعد، سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے کر سونے کے کاروبار کا رخ کر رہے ہیں، اس لئے سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

اسی طرح 24 قیراط (خالص 99.9 فیصد) سونے کے 10 گرام کی قیمت 87 ہزار 440 روپئے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 80,560 روپے میں فروخت ہوا۔ ادھر فی کیلو چاندی کی قیمت بھی 98 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 815 ڈالر رہی۔

ماہرین کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہے گا اور بہت جلد سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ جائے گی۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں