حیدرآباد (دکن فائلز) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج بھی اہم میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ آر بی آئی کے نئے گورنر سنجے ملہوترا نے کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان کیا۔
تین دن تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں ریپو ریٹ میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ آر بی آئی نے 2020 میں کویڈ 19 کے بعد ریپو ریٹ میں 25bps کی کمی کی ہے۔ آر بی آئی نے پالیسی ریٹ ریپو کو 0.25 فیصد کم کر کے 6.25 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
سنجے ملہوترا نے بتایا کہ مہنگائی کے ہدف کا ہندوستانی معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے، ہندوستانی معیشت مضبوط ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس کو اہمیت دی جائے۔’ ریزرو بینک آف انڈیا نے اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ نئی فصل کی آمد کے ساتھ غذائی مہنگائی میں کمی آسکتی ہے۔
مرکزی بینک کے اس فیصلے کے بعد بینکوں کے لیے ہوم لون، کار لون، ایجوکیشن لون، کارپوریٹ لون اور پرسنل لون پر شرح سود میں کمی ہوگی۔