’آپ پوری دنیا پر حکم چلا سکتے ہیں، سوائے غزہ کے‘ ننھی فلسطینی بچی کی ٹرمپ کو للکار! (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) فلسطین کی یہ تاریخ رہی ہے کہ یہاں کی پاک سرزمین پر لاکھوں مجاہدین پیدا ہوئے ہیں جو بیت المقدس کی حفاظت کےلئے جام شہادت نوش کرنے کےلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں بلکہ شہادت کی تمنا کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کے متنازع و اشتعال انگیز بیان پر فلسطین کی ایک معصوم لڑکی ماریہ حنون نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دوٹوک انداز میں کرارا جواب دیا ہے۔ بہادر فلسطینی لڑکی ماریہ حنون کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ننھی لڑکی ماریہ حننون امریکی صدر کے متنازع بیان پر ڈونالڈ ٹرمپ سے بے خوب انداز میں سوال کر رہی ہے کہ “اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے؟ جب آپ اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کر دیں گے تو پھر مجھے کیوں کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جاؤں‘‘۔

فلسطینی معصوم بچی کے ویڈیو کا نیچے دی گئی انسٹاگرام لنک کے ذریعہ مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DFpshgHMnP_/

فلسطینی بچی نے ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ “آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں، سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے”۔ ماریہ نے ٹرمپ کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو جمہوری اور انسانی آزادی والی ریاست کہتی ہیں، مگر کس کی اور کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں