حیدرآباد (دکن فائلز) نئے راشن کارڈ پر بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ ’اب آپ می سیوا سنٹر پر نئے راشن کارڈ کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ حکومت نے ریاست میں میسیوا مراکز پر نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کرکے لوگوں کو راحت فراہم کی ہے۔ محکمہ سیول سپلائیز نے میسیوا کمشنر سے کہا ہے کہ وہ مستحقین سے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں قبول کریں۔
کانگریس حکومت نے می سیوا سنٹر کے ذریعہ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں وصول کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے راشن کارڈوں میں تبدیلیوں اور اضافہ کی سہولت دستیاب رہے گی۔ محکمہ سیول سپلائی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ نئے راشن کارڈ کا اجراء ایک مسلسل عمل ہے اور اس کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہر اس شخص کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے جو اہل ہیں۔
سرکاری حکمنامہ کے مطابق اب نئے راشن کارڈ کے خواہشمد حضرات می سیوا سنٹر پر درخواست دے سکتے ہیں اور پرانے راشن کارڈ والوں کو اس میں تبدیلی اور کسی فرد کے اضافہ کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔