حیدرآباد: مشہور مندر کے چیف پجاری پر حملہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مشہور چلکور بالاجی مندر کے چیف پجاری سی ایس رنگراجن پر حملہ کیا گیا۔ حملہ کے وقت وہ گھر پر تھے۔ ہجوم نے ان کے گھر میں داخل ہوگیا۔ حملہ آوروں نے رنگراجن کے بیٹے کو بھی زخمی کر دیا، جو اپنے والد پر حملہ روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

چلوکورو مندر کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین رنگراجن نے پولیس میں حملے کی شکایت درج کرائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ دریں اثنا متعدد ہندو تنظیموں نے چلکور بالاجی مندر کے چیف پجاری رنگراجن پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے معین آباد میں واقع چلوکورو بالاجی مندر کے چیف پجاری سی ایس رنگاراجن پر حملہ دیر سے منظر عام پر آیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی کہ دو دن قبل ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ اپنی شکایت میں رنگراجن نے کہا کہ 20 لوگ آئے اور ان پر حملہ کیا جب وہ اپنے گھر پر تھے۔

سوامی جی نے واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ پولیس نےاس معاملے میں کیس درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک ویرا راگھوا ریڈی نامی شخص کو گرفتار کیا۔ باقی ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں