حیدرآباد: پرانے شہر کی مندر میں گوشت کا ٹکڑا ملنے کے بعد علاقہ میں کشیدگی، پولیس تحقیقات کا آغاز (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع ایک مندر میں مبینہ طور پر گوشت کا ٹکڑا ملنے کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانے شہر کے ٹپہ چبوترہ میں واقع ہنومان مندر کے احاطے میں پجاری نے گوشت کا ٹکڑا پایا، جس کے بعد بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوگئے۔علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

ٹپہ چبوترہ پولیس بھی حرکت میں آگئی اور علاقہ میں پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کردیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سراغ رساں ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور بڑے پیمانہ پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے لوگوں کو پرامن رہنے کو کہا جارہا ہے اور تحقیقات کے بعد جو بھی قصورواروں ہوگا اس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا تیقن دیا جارہا ہے۔ ان سب کے باوجود کچھ افراد غیرضروری طور پر احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں۔

ہندو تنظیموں کے ارکان بھی مندر میں جمع ہوگئے اور احتجاج کرنا شروع کردیا۔

https://x.com/i/status/1889547621959942520

اپنا تبصرہ بھیجیں