حیدرآباد (دکن فائلز) ایسا لگتا ہے کہ اسلام دشمنوں نے اب ملعون وسیم رضوی (ٹھاکر جتیندر نارائن سنگھ سینگر) کو مسلمانوں کا ایمان خریدنے کی ناپاک ذمہ داری دی ہے۔ مرتد وسیم رضوی نے کھلے عام مسلمانوں کو سناتن دھرم اپنانے پر انہیں مالی مدد کرنے کا اعلان کیا۔
اسلام دشمن طاقتوں کا کھلونا وسیم رضوی جو مہاکمبھ میں موجود ہے نے ایک متنازعہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا، جس کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ملعون وسیم رضوی نے مہاکمبھ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور ہندوستان بھر کے مسلمانوں کو سناتن دھرم اپنانے کو کہا۔
ذرائع کے مطابق مرتد وسیم رضوی نے مسلمانوں کو کھلے عام لالچ دیکر مذہب تبدیل کرنے کو کہہ رہا ہے جو قانوناً جرم ہے۔ ہندوستانی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو مذہب تبدیل کرنے کے بدلے مالی و دیگر فوائد کا لالچ دینا جرم ہے۔ اس کے باوجود ملعون وسیم رضوی، مسلمانوں کو کھلے عام مذہب تبدیل کرنے پر مالی فوائد کا آفر دیتے ہوئے ملکی قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں:
हिंदू बनो 3000 महीना पाओ 🙏
व्यापार- व्यवसाय में मदद का वचन देता हूँ। #महाकुंभ2025 के पावन अवसर पर, प्रयागराज की पुण्य पावन धरती से ये यह मेरा संकल्प हैं। 🚩⚔️ #Mahakumbh pic.twitter.com/b8XM2f1Puu— Jitendra Tyagi (X Wasim Rizvi) Team (@JitendraNTyagi) February 11, 2025
معلون وسیم رضوی کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی مسلمان، اسلام مذہب چھوڑ کر سناتن دھرم اپناتا ہے تو اسے مالی مدد دی جائے گی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے وسیم رضوی کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر زور دیا اور حکومت و پولیس سے اسے فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا ایمان اتنا کمزور نہیں ہے کہ کچھ لاکھ یا کروڑوں روپئے میں اسے خریدا جاسکتا ہے۔ ایک غریب مسلمان بھی ایمان کی دولت اور پیغمبر اسلامﷺ کی محبت کو دنیا کی سب سے قیمتی چیز تصور کرتا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں سے ایمان اور آپﷺ کی محبت نہ ہی خرید سکتی ہے اور نہ ہی اس میں ذرا برابر بھی کمی لا سکتی ہے۔ مسلمان اپنے مذہب، ایمان اور پیارے نبیﷺ کی محبت میں جان، مال اور دنیا کی ہر چیز کو قربان کرنے کےلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔