تلنگانہ: زیرتعمیر سرنگ کا حصہ منہدم، 7 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں زیر تعمیر سرنگ (ٹنل) کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کم از کم 7 مزدوروں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تعمیراتی فرم نے مزید تفصیلات کے لیے ایک اسیسمنٹ ٹیم کو سرنگ میں روانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری سیلم ڈیم کے پیچھے زیرتعمیر سرنگ کا ایک حصہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جب کچھ مزدور مرمتی کام انجام دے رہے تھے۔ اس واقعہ میں 43 مزدور محفوظ رہے تاہم تقریباً 7 دیگر افراد کے سرنگ کے اندر پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انہیں محفوظ طریقہ سے ریسکیو کرنے کےلئے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ سرنگ ناگرکرنول ضلع میں سری سیلم کے بائیں کنارے امرآباد میں واقع ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں