فوٹو: علي جاداللہ/فلسطینی صحافی
حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور رفح میں کیے گئے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی سے اب تک غزہ میں 58 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور آدھے گھنٹے کے دوران 15 حملے کیے گئے۔
دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے قحط کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کے مطالبے کے باوجود امدادی سامان کے داخلے پر پابندی جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی کمی کا سامنا ہے۔