عید کے موقع پر مسلمانوں کو بی جے پی کی سوغات؟ ہریانہ اور اترپردیش میں عید کی تعطیل منسوخ!

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے محکمہ بجلی میں عید کی تعطیل کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار کچھ محکموں کے مسلم ملازم کو عید کے دن بھی دفتر کام پر آنا ہوگا۔ اس سلسلے میں یوگی حکومت کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش پاور کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر آشیش گوئل نے حکم دیا ہے کہ مالی سال کی آخری تاریخوں کی اہمیت کے پیش نظر 30 اور 31 مارچ کی چھٹی کے دن بھی بجلی محکمہ کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ مالی سال (25-2024) کا آخری ایام کی وجہ سے محکمہ کے دفاتر 30 مارچ بروز اتوار اور 31 مارچ پیر (عید الفطر) کو عام تعطیل کے موقع پر بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ محصولات کی وصولی متاثر نہ ہو۔

وہیں ہریانہ میں بی جے پی حکومت نے ایک قدم آگے بڑھ کر عید کی چھٹی کو منسوخ کردیا۔ ریاستی حکومت نےعید کی چھٹی کو گزیٹڈ تعطیل سے تبدیل کرکے اسے ریسٹریکٹیڈ تعطیل قرار دے دیا۔

ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو عید کے موقع پر حیرت انگیز تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے ’عید کی تعطیل‘ کو منسوخ کردیا۔ حکومت نے اس بار عید کی چھٹی ہی منسوخ کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ حکومت نے عید کے موقع پر عام تعطیل منسوخ کر دی ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ریاست میں عید کی تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ مالی سال 25-2024 کا آخری دن ہونے کی وجہ سے یہ چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔ 31 مارچ مالی سال کا آخری دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں