حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند کا اعلان اعلیٰ عدالتی کونسل کی جانب سے چاند کی شہادتوں کے بعد کیا گیا۔
https://x.com/HaramainInfo/status/1906001836525457488
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل پیر 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔ خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔
اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید پیر کو ہوگی۔