بڑی خبر: ملک بھر میں یو پی آئی خدمات میں خلل، تکنیکی خرابی کے بعد ڈیجیٹل ادائیگیاں نہ ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز) پورے ہندوستان میں آج صبح سے ہی یو پی آئی خدمات متاثر رہیں۔ گوگل پے، فون پے، پے ٹی ایم و دیگر یو پی آئی خدمات میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں خلل پڑا، جس سے صارفین کو ڈیجیٹل لین دین کرنے میں مشکلات آرہی ہیں۔

اس غیر متوقع رکاوٹ و مشکل کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ لوگ ہر چھوٹی بڑی خریداری کےلئے اب یو پی آئی پے منٹ کرنے کے عادی ہوچکے ہیں اور اب کوئی بھی اپنی پاکٹ میں کیش نہیں رکھتا، اس لئے کاروبار، خرید و فروخت میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، یو پی آئی میں خلل صبح 11:26 بجے شروع ہوا۔ سب سے زیادہ پریشانی 11:41 بجے پیش آئی۔ اس کے بعد متعدد لوگوں نے ادائیگی میں خلل و تکنیکی خرابی کی شکایت کی۔ پے ٹی ایم اور گوگل پے جیسے پلیٹ فارم پر بھی ادائیگی کرنے میں دشواری آرہی تھی۔

ابھی تک نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ مسئلہ کب تک حل ہو گا۔ پچھلے ایک سال میں یہ چھٹی بار ہے جب UPI میں اتنا بڑا مسئلہ پیش آیا ہے۔

ہندوستان بھر میں لوگ اب یو پی آئی لین دین پر بہت زیاد انحصار کررہے ہیں اور انہیں اس کی عادت ہوگئی ہے۔ اسی لئے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روزمرہ کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اپ ڈیٹ جاری۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں