حیدرآباد میں انسانیت سوز درندگی: بوڑھی خاتون کو قتل کرکے درندہ صفت کرشن پال سنگھ نے لاش پر رقص کیا،

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے کشائی گوڑہ میں ایک انسانیت سوز درندگی کا واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے 70 سالہ خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش پر رقص کیا اور اس شیطانی امر کی ویڈیو بھی بنائی۔ شہر میں اس واقعہ پر صدمہ و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کرایہ دار کا اپنی مالک مکان ضعیف خاتون کملا دیوی سے کرایہ کو لیکر جھگرا ہوا، جس کے بعد درندہ صفت نوجوان نے 11 اپریل کو کملا دیوی پر لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے ہلاک کردیا اور اپنے سیل فون پر ویڈیو بتانے ہوئے خاتون کی لاش تقریباً ایک منٹ تک ڈانس کرتا ہے۔

قتل کے بعد نوجوان نے خاتون کے ایک رشتہ دار کو یہ ویڈیو بھیجتا ہے اور اسے مارنے کی اطلاع دیتا ہے۔ بعد ازاں 14 اپریل کو مقامی شخص نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ کشائی گوڑہ انسپکٹر ایل بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ “گھر سے بدبو آ رہی تھی۔ ہماری ٹیم نے تالہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی۔ لاش انتہائی بری حالت میں ملی۔ ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے۔”

پولیس نے ملزم کی شناخت راجستھان کے کرشن پال سنگھ کے طور پر کی ہے جبکہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں