حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں قدآور مسلم لیڈر اور کانگریس حکومت میں وزیر ضمیر احمد خان کا ہندوستان کی محبت میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اجازت دیں تو میں بم جیکٹ پہنچ کر پاکستان پر حملہ کرنے تیار ہوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سچے ہندوستانی ہیں، ہماری پاکستان کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اگر ضرورت پڑے تو پاکستان خلاف جنگ میں لینے کےلئے بھی تیار ہیں‘۔
ضمیر خان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ضمیر خان کے بیان پر فرقہ پرستوں کی بولتی بند ہوگئی۔ پہلگام حملہ کے بعد ملک بھر میں جہاں ایک طرف بلالحاظ مذہب و ملت بھی اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کررہے ہیں اور پاکستان کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں تو دوسری طرف گودی میڈیا اور کچھ فرقہ پرست طاقتیں معاملہ کو ہندو۔مسلم کرنے میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔