درندہ صفت امریکی نے 6 سالہ مسلم لڑکے کو 26 مرتبہ چاقو مارکر قتل کردیا! جوزف کو 53 سال قید کی سزا

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ میں 6 سالہ معصوم مسلم بچے کا وحشیانہ قتل کرنے والے درندہ صفت جوزف زوبا کو 53 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ الینوائے سے تعلق رکھنے والا 73 سالہ جوزف نے ایک 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی لڑکے کو بے رحمی سے قتل اور اس کی ماں کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

درندہ صفت جوزف زوبا، فروری 2024 میں قتل اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات میں قصوروار پایا گیا۔ اکتوبر 2023 میں جوزف نے 6 سالہ معصوم مسلم لڑکے ودی الفیومی کو 26 بار چاقو مارکر قتل کردیا تھا اس کی والدہ حنان شاہین پر بھی حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔ فلسطینی خاندان پلین فیلڈ میں ایک کرایہ کے گھر میں رہا کرتا تھا جو شکاگو سے تقریباً 40 میل دور ایک مضافاتی علاقہ واقع ہے۔

یہ حملہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے چند دن بعد پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں