حیدرآباد (دکن فائلز) کولکتہ پولیس نے دو ’دیش غداروں‘ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر شمالی 24 پرگنہ میں واقع اکائی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بیت الخلا کی دیوار پر پاکستانی پرچم چسپاں کرکے ’ہندوستان مردہ آباد’ کا نعرہ تحریر کیا۔
دو دیش دروہیوں کی شناخت 30 سالہ چندن ملاکر اور 45 سالہ پرجنا جیت منڈل کے طور کی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق کٹر ہندوتوا تنظیم ’سناتانی ایکتا منچ‘ سے بتایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کا مقصد علاقہ میں فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینا تھا۔ دونوں شرپسندوں کو پولیس نے اسٹیشن کے قریب واقع بونگاؤں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے دونوں کی جانب سے رچائی گئی سازش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کولکتہ پولیس کا ٹوئٹ دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/SP_Bongaon_PD/status/1917839562988216509
پولیس کے مطابق، دو ہندوتوا کارکنوں نے جان بوجھ کر دیوار پر پاکستانی جھنڈا چسپاں کیا اور ملک مخالف نعرہ تحریر کردیا تاکہ اس کا الزام دوسری برادری پر عائد کیا جائے اور فساد و تشدد پر اکسایا جائے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔