تلنگانہ: کریم نگر، نظام آباد، سرسیلا، جگتیال، نرمل، پیڈاپلی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گے، لوگ خوف کے عالم مںی گھروں سے باہر نکل آئے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) شمالی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں زمین لرز اٹھی۔ پیر کی شام کریم نگر، سرسلہ، نظام آباد، پدا پلی، نرمل اور سدی پیٹ اضلاع کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین تقریباً 2 سے 5 سیکنڈ تک ہلتی رہی۔ زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کریم نگر ضلع میں کئی مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے دو سیکنڈ کے لیے محسوس کیے گئے۔ گنگادھرا، چوپا ڈانڈی اور راماڈوگو منڈلوں میں عوام پریشانی کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔

https://x.com/pulsenewsbreak/status/1919387100962582676

زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ گھروں میں رکھی ہوئی چیزیں اچانک ہل رہی تھی تو وہ خوفزدہ ہوگئے۔

نرمل ضلع میں 2 سے 5 سیکنڈ تک زمین لرزتی رہی۔ کڈیم، جنارام، خانہ پور و دیگر منڈلوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے کمار پلی اور مرتد منڈلوں میں بھی زلزلہ آیا۔ پداپلی کے سلطان آباد اور سدی پیٹ ضلع کے ڈباکا منڈل میں راجکاپیٹ کے مقامی لوگ بھی زلزلے سے خوفزہ ہوگئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/geotechwar/status/1919391636598972706

کریمنگر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے چوپا ڈنڈی، گنگادھرا اور رامدوگو منڈلوں میں چند لمحوں کے لیے زمین لرز اٹھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکانات اور عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نرمل ضلع کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین لرزتے ہی ہی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں