بڑی خبر: پہلگام حملہ کے جواب میں ہندوستان کا پاکستان پر خوفناک میزائل حملے ، ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانیوں میں خوف کا ماحول (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان نے پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان میں 4، پی او کے میں 5 دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے – یہ حملے پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں
https://x.com/i/status/1919874394924392853

پہلگام حملوں کے جواب میں، ہندوستان نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نو مقامات پر خوفناک حملے کئے۔ ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ نے ایک تاریخی سہ فریقی آپریشن میں 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر آج صبح تقریباً 2 بجے حملے کیے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں
https://x.com/i/status/1919847526838010134

‘آپریشن سندور’ کوڈ نام کے تحت رات بھر کئے گئے حملوں میں کل نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستان کے مطابق کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ہندوستان نے اہداف کے انتخاب اور عمل کے طریقہ کار میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پہلگام حملے پر بھارت کے ردعمل کے فیز ون کا حصہ تھی اور پاکستان کی جوابی کارروائی کی بنیاد پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں