یہ سیاست ہے۔۔۔ ذکیہ خانم، بی جے پی میں شامل، مودی کی تعریف کی

حیدرآباد (دکن فائلز) وائی ​​ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا.. مسلم خاتون لیڈر نے ایم ایل سی عہدہ سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش میں این ڈی اے حکومت کے قیام کے بعد سے لیڈروں کے وائی ایس آر سی پی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر ذکیہ خانم نے وائی ایس آر سی پی سے استعفیٰ دے دیا اور ایم ایل سی و کونسل کے ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدوں سے بھی استعفیٰ دیکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

ذکیہ خانم کے شوہر کے انتقال کے بعد سابق وزیراعلیٰ جگن نے انہیں ایم ایل سی کا عہدہ دے کر کونسل کا ڈپٹی چیئرمین بنایا تھا۔ قبل ازیں ذکیہ خانم پر تروملا تروپتی دیوستھانم کو وی آئی پی درشن ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پارٹی کی ریاستی صدر پورندیشوری نے ذکیہ کا پارٹی میں استقبال کیا اور انہیں بی جے پی کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر ذکیہ نے مودی کی تعریف کی۔

ذکیہ خانم، جو انامایا ضلع کے رائےچوٹی کی رہائشی ہیں، کو جولائی 2020 میں گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ بعد میں وہ قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن بھی منتخب ہوئیں۔ ذکیہ جو کچھ عرصے سے وائی ایس آر سی پی قیادت سے ناخوش تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں