متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ کا شاندار اسقبال، خواتین کے روایتی رقص کا ویڈیو وائرل (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد (دکن فائلز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے۔ قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر محمد بن زید النہیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ابوظہبی کے قصر الوطن صدارتی محل میں ٹرمپ کا خصوصی ثقافتی استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

قصر الوطن پہنچنے پر ٹرمپ کا متحدہ عرب امارات اور عمان کے روایتی الایالا رقص سے استقبال کیا گیا۔ روایتی رقص خواتین نے اپنے لمبے بالوں کو ایک مخصوص انداز میں آگے پیچھے کیا۔ وائٹ ہاؤس کے معاون مارگو مارٹن کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، استقبال کے موقع پر ٹرمپ کھڑے ہوکر دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح خواتین ڈھول اور تاشے کی تھاپ پر رقص کررہی ہیں اور اپنے سر کے لمبے بالوں کو آگے پیچھے کررہی ہیں۔ اس موقع پر کچھ مردوں حضرات کو چاقو چاقو اور تلوار کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو چند ہی سیکنڈ میں وائرل ہو گیا۔

وائرل ویڈیو پر کچھ لوگ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں اور خواتین کے رقص کو بے ہودگی قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں