حیدرآباد: چارمینار کے قریب گلزار حوض کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے 30 افراد کو بچالیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج علی الصبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق چارمینار کے قریب گلزار حوض میں واقع ایک عمارت میں آگ آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثہ کے وقت عمارت میں تقریباً تین درجن لوگ مقیم تھے۔

فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور متعدد ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے عمارت میں پھنسے افراد کو بچا لیا۔ اس عمارت میں چار خاندان پھنسے ہوئے تھے۔ حادثہ میں تین بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/swachhhyd/status/1923906729227808887

پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے اور آگ لگنے کی جوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں