بڑی خبر: ملک بھر میں سینسس 2027 میں ہوگا، پہلی بار ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعلان کے مطابق حکومت ہند نے 2027 میں ملک بھر میں آبادی کی گنتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ پہلی بار ذات پات کی بھی مردم شماری کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کی مشق دو مرحلوں میں کی جائے گی۔

ملک بھر میں سینسس کا آغاز یکم مارچ 2027 سے ہوگا۔ پہلی بار سینسس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری بھی کی جائے گی، جس کا مودی حکومت نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا۔

وہیں پہاڑی علاقوں (لداخ، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش و دیگر) میں سینسس کا آغاز یکم اکتوبر 2026 سے ہی آغاز ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں