حیدرآباد (دکن فائلز) میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اے بیت اللہ کے حاجیوں اللہ سے ڈرو، اللہ نے سب مخلوق کو تقویٰ کا حکم دیا، حرام کاموں سے روکا۔ اے لوگو! تقویٰ دنیا اور آخرت دونوں جگہ خیر کا باعث ہے۔
شیخ صالح بن عبداللہ نے والدین کے ساتھ نیکی کرنا اور سچ بولنا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے لوگو! یتیموں، مسکینوں اور ہمسایوں کے ساتھ بھی نیک سلوک کرو۔وعدے پورے کرنا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ شیطان تمہارے اندر دشمنی ڈالنا چاہتا ہے۔ نیکی اور برائی برابر نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ شریعت پر عمل کرو، دین کو اپنے سامنے رکھو۔ متقیوں کے لیے آخرت میں بہت ہی پیارا گھر ہے۔ امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ کہتا ہے کہ شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔ آج دین مکمل ہوگیا اور اللہ نے اسلام کو پسند کرلیا۔ اے لوگو! اللہ کی عبادت کرو، سکی کو رب کے ساتھ شریک نہ کرو۔
امام شیخ صالح بن عبداللہ نے اپنے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ حجاج کرام گواہی دیں کہ اللہ ایک ہے۔ امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ حیا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔ وعدے پورے کرنا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں پر ایمان یہ ہے کہ یہ کتابیں آسمان سے آئی ہیں۔ کوئی نبی یا ولی عبادت کے لائق نہیں۔ آخرت میں جزا و سزا کے دن پر ایمان رکھیں۔ امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ ہر قسم کی مصیبت اللہ ہی دور کرسکتا ہے۔ نماز مومن اور اللہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے۔ اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے حجاج کا خیال رکھنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا