’اے اللہ معصوم فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قاتلوں کو برباد کردے، فلسطینیوں کو امن عطا کر اور دشمن پر غالب فرما‘، خطبہ حج میں مظلوم مسلمانوں کےلئے خصوصی دعا

حیدرآباد (دکن فائلز) امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا اےاللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ، ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما، اے اللہ، فلسطین کے چبےگھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے، اے اللہ ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھالائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔

شیخ صالح بن عبداللہ نے اس موقع پر دعا کروائی کہ اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرمائے اورعورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والے ظالموں کو برباد کردے اور ان کے قدم اکھیڑ دے۔ اس موقع پر امام حج نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں