آسام میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر غیرقانونی قربانی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام میں عید الاضحیٰ کے دوران مویشیوں کے غیر قانونی ذبح کے الزامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مبینہ طور پر غیر قانونی مویشیوں کو ذبح کرنے کے الزام میں ریاست بھر میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آسام کے مختلف علاقوں میں 16 افراد کو گرفتاریاں کی گئیں۔ یہ گرفتاریاں آسام کیٹل پرزرویشن ایکٹ 2021 کے تحت کی گئیں۔ اس قانون کے مطابق گائے اور ان کے بچھڑوں کو ذبح نہیں کیا جا سکتا۔ 14 سال سے زیادہ عمر کے مویشیوں کو سرکاری ویٹرنری افسران کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد حکام کی اجازت سے اور لائسنس یافتہ سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کی اجازت ہے۔

وزیراعلیٰ سرما نے کہا کہ عید کے دوران مویشیوں کو ذبح کرنے کے پانچ غیر قانونی مقامات سے متعلق پتہ چلا۔ وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پانچ غیر قانونی ذبح گاہیں دریافت کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں