صیہونی بربریت کے خلاف دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ کے سامنے زبردست احتجاج، پولیس نے کئی طلبا کو حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دارالحکومت دہلی میں طلبا تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور فلسطین کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔ احتجاجیوں نے غزہ جانے والی امدادی کشتی پر سوار سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اسرائیلی بربریت پر برہمی ظاہر کی۔

پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران دہلی پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

احتجاجیوں نے گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر سماجی کارکنوں کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے حراست میں لینے اور غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نے پولیس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے حراست کو وحشیانہ قرار دیا اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

طلبا تنظیم نے کہا کہ “ہم فریڈم فلوٹیلا میں سوار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ اور آزاد فلسطین کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسرائیلی بربریت جمہوریت پر سنگین دھبہ ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں