بریکنگ نیوز : احمد آباد میں ایئرانڈیا کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ائیر انڈیا کا ایک طیارہ جمعرات کو گجرات کے میگھانی علاقے میں احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثہ کے مقام پر دھواں اٹھ رہا ہے اور بڑی تباہی کا اندیشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلائٹ میں 242 افراد سوار تھے۔ ایئر انڈیا کی پرواز لندن کے لیے جا رہی تھی اور یہ واقعہ احمد آباد ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔ احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ متعدد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اپ ڈیٹ جاری۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں