جسے اللہ رکھے۔۔ احمد آباد طیارہ حادثہ میں ایک شخص زندہ بچ گیا: پولیس کا دعویٰ

حیدرآباد (دکن فائلز) موت کا وقت مقرر ہے، احمد آباد طیارہ حادثہ میں ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ 242 افراد میں سے ایک شخص زندہ بچ گیا جس کی حالت بہتر بتائی گئی۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار 242 مسافروں اور عملے میں سے ایک واحد شخص زندہ بچ گیا، تاہم کچھ مزید لوگوں کے زندہ بچ جانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک شخص سیٹ نمبر 11A کا مسافر حادثے میں کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔ طیارہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ طالب علم ہلاک ہو گئے۔

احمد آباد کے پولس کمشنر جی ایس ملک نے بتایا کہ “سیٹ 11A پر سفر کرنے والا مسافر زندہ بچ گیا ہے۔ یہ شخص ہسپتال میں پایا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہے۔ ابھی تک اموات کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ فلائٹ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں