ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں گجرات کے سابق وزیراعلی وجئے روپانی بھی ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ذریعے چلایا جانے والا طیارہ 12 جون 2025 کو دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد میگھنی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

گجرات بی جے پی کے سربراہ سی آر پاٹل نے تصدیق کی کہ وجے روپانی کی ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں المناک موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلی وجے روپانی ایئر انڈیا طیارہ میں سیٹ نمبر 12 پر سفر کررہے تھے۔ طیارہ میں 242 لوگ سوار تھے تاہم ابھی تک صرف ایک مسافر کے بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں