’کوئی نہیں جانتا میں کیا کرنے والا ہوں‘، ٹرمپ کی خوفناک دھمکی کے بعد دنیا سانس روکے ہوئے۔۔

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے تاہم اس دوران امریکی صدر کا انتہائی خوفناک بیان سامنے آیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی۔ پوری دنیا اس بات کی منتظر ہے کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے یا نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے بارے میں کوئی واضح اعلان کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید میں حملہ کروں، شاید نہ کروں، کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں‘۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ سخت اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

وہیں دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں