بڑی خبر: حیدرآباد میں بم کی دھمکیوں کے بعد خوف کا ماحول! راج بھون، سٹی سیول کورٹ و دیگر مقامات پر بم رکھنے کی دھمکی، پولیس الرٹ، تلاشی کاروائی جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں سٹی سول کورٹ کے احاطے میں منگل کو اچانک سنسنی پھیل گئی۔ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون پر دھمکی دی گئی کہ ’سٹی سیول کورٹ‘ میں بم نصب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی دھمکی کے بعد اچانک کورٹ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور فوری طور پر پولیس، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے پورے احاطہ میں تلاشی شروع کردی۔ دھمکی کے بعد عدالتی کارروائی کو روک دیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق حیدرآباد میں بم کی دھمکیوں کے بعد خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ نامعلوم افراد نے ای میل بھیج کر دعویٰ کیا کہ راج بھون، سٹی سیول کورٹ، جج چیمبرز، جم خانہ کلب اور جج کوارٹرز میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ سب سے پہلے، ایک نامعلوم حملہ شخص نے فون کیا اور دھمکی دی کہ سٹی سیول کورٹ میں بم نصب کیا گیا ہے۔ چوکس پولیس نے عدالتی عملے کو باہر بھیج دیا اور بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے سرچ کیا، اس دوران پولیس کو ایک ای میل موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ راج بھون میں بھی بم نصب کیا گیا۔

آخری اطلاع ملنے تک پولیس نے پورے شہر میں سیکوریٹی کو بڑھادیا اور دھمکیوں کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی کی جارہی ہے۔

اپ ڈیٹ جاری۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں